منگلورو30؍مئی (ایس او نیوز) سٹی پولیس کمشنر نے جو کہ انچارج آئی جی پی تھے،نئے آئی جی پی مسٹر ارون چکرورتی کوچارج سونپا۔ماضی میں مسٹر چکرورتی آئی پی ایس نے ساگراورشیموگہ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔جب وہ بیجاپور ضلع کے سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر تھے تو ان کا پرموشن ڈپٹی آئی جی پی کے طور پر ہوگیا تھا۔اور جب وہ لوک آیوکتہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی خدمات انجام دے رہے تھے تب ان کو انسپکٹر جنرل کے طور پر پرموشن دیا گیا تھا۔اس پوزیشن میں انہوں نے پولیس کے کئی شعبہ جات میں خدمات انجام دیں۔تازہ پوسٹنگ سے پہلے وہ بنگلوروسنٹرل کے انسپکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔
مسٹر ارون چکرورتی کو سال2003میں مشرقی یوروپ میں امن قائم رکھنے کے لئے اقوام متحدہ کا میڈل دیا گیاتھا اور سال2009میں انہوں پولیس ڈپارٹمنٹ میں نمایاں کارکردگی کے لئے صدر کا تمغہ بھی دیا گیا تھا۔
اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ پولیس کے لئے بہت زیادہ چیلنج رکھنے والے علاقوں میں شامل ہے۔ میں اس جگہ کے لئے نیا نہیں ہوں ۔ میں نے سال 1996-97میں یہاں پروبیشنری آفیسر کے طور پرکام کیا ہے جب یہ غیر منقسم جنوبی کینرا تھا۔